ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی خواتین ٹریفک کے شعبے میں ذمّے داریاں انجام دے رہی ہیں

سعودی خواتین ٹریفک کے شعبے میں ذمّے داریاں انجام دے رہی ہیں

Mon, 07 May 2018 12:28:16    S.O. News Service

ریاض6مئی ( ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا ) سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی خواتین ٹریفک کے حوالے سے مختلف ذمّے داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان ذمّے داریوں میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ہاتھ سے موبائل فون کے استعمال جیسی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنا خاص طور پر شامل ہے۔البسامی نے بتایا کہ متعدد خواتین کو فیلڈ اور ایڈمنسٹریشن کی کارروائیوں میں شریک کرنے کے واسطے تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین ارکان آئندہ مرحلے میں فعّال کردار ادا کریں گی۔ٹریفک کے سربراہ نے باور کرایا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے متعلق شاہی فرمان پر یکم جون سے عمل درامد شروع ہو جائے گا اور ٹریفک کا نظام بنا کسی استثنا مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ہو گا۔


Share: